Tuesday, 17 February 2026

✨✨موہلت ✨✨

ہم کراءے کے گھر میں گزشتہ تین سال سے رہ رہے ہیں اور اس گھر میں وقت گزارتے ہنستے کھیلتے ہمیں یہ اپنا  گھر لگنے لگا اور خبر ملی کہ یہ گھر ایک کروڑ میں بک گیاہم  سب پر جیسے سکتہ طاری ہو گیا...... ظاہر ہے مہلت ملی  تھی گھر سے منتقل ہونے کی تو سب نے نیا گھر تلاش کرنے کے لیے کمر کس لی............... مگررررررر
کہیں نہ  کہیں شدید دکھ سا دل میں بیٹھ رہا تھا اس صحن کو پھر کبھی نہیں دیکھ سکیں گے، اس کچن میں کوکنگ نہیں کر سکیں گے ،اور سب سے شدید دکھ یہ کہ ایک کارنر جس میں نماز پڑھتی تھی اس کارنر کو میں ہمیشہ مس کروں گی!!!! 
پھر اچانک ایک خیال آیا کہ کوءی بات نہیں درودیوار بدلیں گے گھر والے تو ہم ایک ساتھ رہیں گے.......... کچھ حوصلہ بلند ہوگیا 
پھر جب قدرت کے قانون پر غور کیا تو سمجھ آئی کے 
ہمارا جو جسم ہے مٹی کا ایک گھر ہے جسے ہماری روح کو مقررہ وقت پر خالی کرنے کا حکم دیا جاتا ہے یعنی ہماری موت س پہلے موہلت تو شاید دی جاتی ہے اسی لئے گھبراہٹ ور بیچینی گھیرنے رکھتی ہے لیکن حقیقی گھر ہمارا قبر ہی ہے اور حقیقی فیصلہ الله کا ہی ہوتا ہے الله پاک سب پر اپنا رحم اور کرم رکھے امین ثمّ آمین 

Friday, 6 February 2026

                  🌲🌲احساس کمتری🌲🌲
خود کو کم تر سمجھنا ،کسی کے سامنے شرمانا  جھجھکنا احساس کمتری نہیں ،،بلکہ کسی کو ہر وقت نیچا دکھانے کی سوچنا، سامنے والا بےشک حق اور سچ پر ہو  اس انسان کا حق اور سچ پر ڈٹے رہنا   ،سے آپ کو مس؀لہ ہو اور آپ بلاوجہ اس انسان کی اکڑ توڑنے  کا سوچے بیٹھے ہوں تو سمجھ جایے کہ آپ احساس کمتری کا شکار ہیں 
اور؀انسان  پھر خود کا نقصان کرتا؀ہے..

KUCHUMBUR SALAD

  Kachumber Tomato, Cucumber, and Onion Relish Healthy, scrumptious with daal chawal, Bhuna gosht, kbab  Makes 2 cups (500 g) ½ small red on...