Thursday, 31 July 2025

شہر ؀ محبت

 

شہر؀محبت

کبھی اداس نہیں ہوتا، کبھی ویراں نہیں ہوتا ،کبھی سسکتا نہیں ،کبھی خاموش نہیں ہوتا،کبھی حسرت نہیں کرتا چاہے جانے کی ،اسے چاہا جاتا ہے ٹوٹ کر،

یہ اگر ویراں ہو تو اسے آباد کیا جاتا ہے خوشبو سے ،اس میں روشنی کی جاتی ہے،مسکراہٹوں سے،چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے ،ایسے آنسوں سے جو کسی رہنے والے کی معمولی تکلیف پر بہہ جاے،اس  شہر میں ایسے درخت  موجود ہوں جو محبت کے بیج سے بوےہوں اور  بڑھتے بڑھتے ان کی چھاوں میں بیٹھنے والا  ان درختوں کا  دوست ہو جاءے،پتہ ہے یہ شہر آپ کو کہاں ملے گا یہ شھر آپ کو خود کے دل میں ملے گا 

اسے آباد آپ خود کریں گے 

اس میں دوسروں کی چھاوں  کے لیے محبت کے شجر کا بیج خود بوءیں گے تا کہ کوءی آپ کے ساءے میں خود آکر بیٹھے کوءی  پیاسا ،بھٹکا ہوا  جب آپ کی. محبت کے ساءے تلے بیٹھ کر سکون کرے گا تو میں یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ  وہ بھی آپنا  دل ویراں شہرمحبت کی طرح آباد کرنے کا سوچے گا ضرور

کیونکہ محبت اثر رکھتی ہے بھلے ہی اسے صرف سایہ ہی نصیب ہوا ہو.

تو شہر محبت آباد کیجیے تاکہ محبت پھلے  پھولے اور پھیلے

No comments:

Post a Comment

KUCHUMBUR SALAD

  Kachumber Tomato, Cucumber, and Onion Relish Healthy, scrumptious with daal chawal, Bhuna gosht, kbab  Makes 2 cups (500 g) ½ small red on...