Sunday, 20 July 2025

🌿🌿وہم( misconception )🌿🌿🌿

      Misconception

        🌿🌿وہم🌿🌿


میرے پیارے عزیز دوستو!! کیسے ہیں آپ سب دعا گو  ہوں اور رہوں گی کہ اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو(آمین ثمہ آمین)
آج دل چاہا  کہ کیوں نہ اس ن؀ے مگر فرسودہ موضوع پر بات کی جا؀ے جس کا عنوان  ہے "وہم" ،آپ اس تصویر کو ملاحضہ فرما؀یے اب ہم سب اس طرح کیوں نہیں  رہتے ،،ہمارا رہن سہن اس تصویر جیسا کیوں نہہں??
کیا آپ نے کبھی غور کیا ہم آج سے بیس  یا تیس سال پہلے  بلکل ایسے ہی رہتے تھے اب یہ بدلاو  کیوں 
نہ ہم  میں احساس رہا، اپناپن  کی جگہ خود کو خود تک محدود رکھنے کی سوچ نے  لے لی 
کیوں کہ ہمیں یہ وہم ہونے لگ گیا  کہ ہم تو طاقت و قوت رکھتےہیں کسی کی مدد نہ کرنے کی 
کوءی بیمار ہو تو ہم عیادت کے لیے نہیں جاتے کیوں کہ ہمیں یہ وہم ہوتا ہے کہ ہم سے کوءی مالی امداد کا تقاضا نہ کر دے 
دوست کی شادی ہو تو مجرے کے نام پر بھاری رقم ہوا میں اڑا  دیتے ہیں تاکہ ہمارانام اونچا ہو اور محلے کی غریب بیٹی کی شادی پر ایک  کاغذ کے لفافے میں 1000 روپے کا نوٹ  ڈال کر گھر کی بڑی بوڑھی عورت  کے ہاتھ  بھجوا کر  کہلوایا جاتا ہے کہ بیٹی اللہ تمہارا نصیب اچھا کرے 
اور اس شادی میں اس وہم  سے شرکت نہ کرنے کی وجہ  کہ ہم سے مالی امداد کا تقاضا نہ کر دیا جا؀ے.
ایک ہی چھت تلے پلنے والے دو بھای شادی کے بعد ایک  دوسرے سے ہر چیز چھپاتے ہیں یہاں تک کہ مہینہ کی آمدنی بھی یہ وہم    کہ بھاءی اپنی ضرورت کا تقاضا نہ کر  دے  مبعض اوقات ہمیں 
یہ وہم بھی ہوتا ہے کے "نظر"نہ لگ جاءے اس وہم نے تو جیسے نفسیاتی  مریض پیدا کر دیے 
  • بچہ پیدا ہو تو منہ چھپاو نظر لگ  جاءے گی 
  • زچہ سے کہا جا؀ے گا کم بات کرو نظر لگ جا؀ے گی 
  • دیورانی جیٹھانی میں سے کوی ایک بھاری گھرانے سے  تعلق رکھے اور زیور پر  کوءی ایک فوقیت لے جا؀ے تو  کم زیور پہنو  نظر لگ ج جاءے گی 
  • نءی نویلی دلہن حاملہ ہو جاے تو خود  کو ڈھانپو نظر لگ جاے  گی 
  • کسی کے گھر دعوت کھای اور گھر آتے طبعیت خراب ہوی تو لو بھی نظر لگ گی 
  • لڑکی کے منہ پر دانےآگے تو  یہ وہم نظر لگ گی 
اصل وجہ یہ وہم نہیں یہ ہمارے اندر چھپا ہوا  احساس کمتری اور اللہ پر توکل نہ ہونا ہے 
جسے ہم  اپنی ناقص  عقل کو استعمال کرنے کے بجاے  اکیلے ہوتے چلے جا رہے ہیں 
اللہ پر توکل رکھیں وقت ایک جیسا نہیں  رہتا دوسروں کی مدد 
دل کھول کر کریں اللہ آپ کے لیے آسمان سے ذمین تک خود آ؀ے گا 
دعآ گو
مہوش

No comments:

Post a Comment

KUCHUMBUR SALAD

  Kachumber Tomato, Cucumber, and Onion Relish Healthy, scrumptious with daal chawal, Bhuna gosht, kbab  Makes 2 cups (500 g) ½ small red on...